اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے امیدواروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ 80 افراد کے خلاف درج کیا گیا جبکہ دس افراد گرفتار کئے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے احتجاج کی قیادت کی، مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی دھکم پیل کی۔ سب انسپکٹر تنویر کی وردی پھاڑ دی اور ایک اہلکار سے ٹئیر شیٹ چھینی گئی۔ راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کر دی۔