سمندری طوفان،پانچ گھنٹے انتہائی اہم 

سمندری طوفان،پانچ گھنٹے انتہائی اہم 

کراچی: سمندری طوفان  کے پاکستان کی ساحلی سے ٹکرانے کا عمل شروع ہوگیاہے۔  اگلے پانچ گھنٹوں میں بپرجوائے کا مکمل حصہ ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔

پاک بحریہ کے مشترکہ بحری اطلاعات و معاون مرکز نے تازہ ترین صورتحال جاری کر دیں، جس کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کا ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

سمندری طوفان کا ابتدائی حصہ سوراشترا اور کچھ (جکھاؤ پورٹ) کے ساحل سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان بپر جوائے کی آنکھ یا مرکز سے کتر 50 کلومیٹر ہے۔سمندری طوفان  سے کیٹی بندر، کھارو چان، شاہ بندر، جاتی، بدین سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔


کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں کسی بھی قسم کے  ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے حفاظتی دستے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ مکینوں کو حفاظتی مقامات کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں