ریاض:سعودی حکومت نے سخت دھوپ کی وجہ سے لیبر کو کام کے اوقات میں ریلیف دے دیاگیا۔ شدید گرمی کےموسم میں مزدوروں پر دن کے اڑھائی گھنٹے تک سخت دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پندرہ جون سے لیکر پندرہ ستمبر تک کارکنوں پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے لیکر سہ پہر تین بجے تک کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
یہ فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر اور سرکاری دونوں جگہو ں پر لاگوہوگا ۔ وزرا نے کاروباری مالکان سے مطالبہ کیا ہے وہ کام کے اوقات میں اس انداز میں ترمیم کریں جو ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔اس کی خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ ادارے کو کی جائے گی ۔