منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار  کرگئی، بی جے پی کی خاتون وزیرکا گھربھی جلا دیا گیا

05:40 PM, 15 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی :بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی۔  گزشتہ 24گھنٹوں میں پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 9افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں۔امپھال میں بی جے پی کی خاتون وزیر صنعت کا گھربھی  جلا دیا گیا جبکہ اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے پولیس، بی ایس ایف اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، منی پور کی عوام نے مودی سرکار پر خانہ جنگی کو دانستہ ہوا دینے کا بھی الزام لگادیاہے۔یاد رہے کہ  ریاست منی پور میں  3مئی سے انٹرنیٹ بند ہے اورکرفیونافذ ہے۔

مزیدخبریں