جماعت اسلامی نے میئر اور ڈپٹی میئر کے نتائج مسترد کردیے، کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان 

جماعت اسلامی نے میئر اور ڈپٹی میئر کے نتائج مسترد کردیے، کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان 

کراچی : جماعت اسلامی نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے کل پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے بعد نیوز کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر آراوز کے ذریعے نتائج بدلے گئے ۔ ری اکاؤنٹنگ پرڈاکے ڈالے گئے، الیکشن کمیشن نے پی پی کا ساتھ دیا ۔ حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی پسند کی ہیں ۔ 

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر قبضے کےپورے عمل کو مسترد کرتے ہیں ۔  جمہوریت پر شب خون مار کر مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا ۔ قبضہ مینڈیٹ کسی صورت قبول نہیں ۔ جمہوریت پر شب خون مار کر مرضی کا نتیجہ لیاگیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا۔  ڈھٹائی اور دلیری سے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔ سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں