16 سالہ لڑکی نے127گھنٹے تک رقص کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

02:15 PM, 15 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

دہلی: ہندوستان سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ طالبہ سروشتی سدھیر جگتاپ نے   127 گھنٹے,  پانچ دن تک رقص  کر کے طویل ترین ڈانس میراتھون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ (Guinness World Record)  اپنے نام کر لیا۔  

ذرائع کے مطابق سروشتی کی ڈانس میراتھون اس کے کالج کے آڈیٹوریم میں ہوئی جو کے 29 مئی کی صبح شروع ہوئی اور 3 جون کی سہ پہر تک جاری رہی جس کے بعد وہ پورا دن سوتی رہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کی ہدایات کے مطابق  اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے ایک تسلیم شدہ ڈانس اسٹائل کو ایک مناسب معیار کے مطابق پیش کیا جانا چاہیے، رقاص کے پاؤں ہر وقت موسیقی کے ساتھ حرکت میں رہنے چاہئیں۔  جس کے لیےسروشتی نے  ہندوستانی کلاسیکی رقص کتھک کا انداز پیش کیا۔ 

ریکارڈ کی ہدایات  کے مطابق حصہ لینے والے کو سرگرمی کے ہر مسلسل گھنٹے کے لیے پانچ منٹ کے آرام کی اجازت ہے۔ یہ آرام کے وقفے اگر نہ لیے جائیں تو وقت میں جمع ہو سکتے ہیں۔ اس میراتھون  کے دوران یہ وہ واحد مواقع تھے جب سروشتی سو سکتی تھی یا باتھ روم استعمال کر سکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق سروشتی   کا کہنا تھا  کہ  ان کی روزانہ کی تربیت کے طریقہ کار میں چار گھنٹے تک مراقبہ، چھ گھنٹے رقص کی مشق، اور تین گھنٹے کی دوسری ورزش شامل ہے۔

سروشتی  کا مزید کہنا تھا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  انہوں نے اپنی تیاری کے طور پر گھر پر 126 گھنٹے کی دو ڈانس میراتھن کا مظاہرہ کر چکی ہے  اس وجہ سے اس کی  یہ کوشش بہت مشکل نہیں تھی۔

 واضح رہے کہ  اس سے قبل 126 گھنٹے کا ریکارڈ نیپالی رقاصہ بندنا نیپال نے 2018 میں قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں