ساؤ پالو: برازیل کے ایک معالج نے ڈپریشن اور ٹینشن سے دور ہونے کا حل خطر ناک رینگنے والے جانوروں سے نکال لیا۔
ذرائع کے مطابق ریاست ساؤ پالو میں ایک معالج اینڈریا ربیرو نے رینگنے والے جانوروں سانپ، چھپکلی اور مگرمچھ کوعلاج کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔
اس حوالے سے اینڈریا ربیرو کا کہناہے کہ اضطراب، ہائپر ایکٹیویٹی اور پٹھوں کے مسائل سے دوچارمریض جانوروں کے ساتھ بات چیت کرکے صحتیاب ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ربیرو نے پچھلی دہائی کے دوران اس طریقہ کار کا آغاز کیا جس میں ایک کھلی ہوا کی جگہ ہے جہاں مریض چھپکلیوں، کچھوؤں اور جیکرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔
ربیرو نے کہا کہ یہ علاج سائنسی طور پر ثابت نہیں ہے لیکن "طبی طور پر یہ ثابت ہوا ہے کہ جب لوگ جانوروں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں، تو یہ سیروٹونن اور بیٹا اینڈورفنز جیسے نیورو ٹرانسمیٹر جاری کرتا ہے جو خوشی اور تندرستی کا احساس دلاتے ہیں، اس سے مریضوں کو اچھا لگتا ہے اور وہ مزید اس تھیراپی کے بارے سیکھنا چاہتے ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ رینگنے والے جانور ہمیں بہتر طریقے سے ٹینشن اور ڈیپریشن دور کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
حیران کن بات یہ ہے کہ مریض نہایت دلچسپی سےاس علاج میں حصہ لیتے ہیں۔