روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات کا حجم 6.22 ارب ڈالر سے تجاوز 

01:51 PM, 15 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 6.22 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2023 کے اختتام تک سمندرپارپاکستانیوں نے آرڈی اے کے ذریعہ مجموعی طورپر6.223 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاہے،

مئی کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 121 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ مجموعی طورپر736 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 324 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 389 ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔

مزیدخبریں