پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں شدید تیز، کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری

10:17 AM, 15 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رات سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی اضلاع میں آج آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی آج بادل جم کر برسیں گے۔ لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ خوشاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں ژالہ باری متوقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان اور سندھ کے بھی بیشتر علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں