مہنگائی کے خاتمے کیلئے بننے والی اتحادی حکومت کا غریب عوام کو ایک اورجھٹکا ،پٹرول 233.89 کا ہو گیا

مہنگائی کے خاتمے کیلئے بننے والی اتحادی حکومت کا غریب عوام کو ایک اورجھٹکا ،پٹرول 233.89 کا ہو گیا

اسلام آباد:مہنگائی کے خاتمے کیلئے بننے والی اتحادی حکومت کا غریب عوام کو ایک اورجھٹکا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر کے غریب عوام کا جینا بھی حرام کر دیا ۔

15روز میں تیسر ی بار عوام  پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 24روپے 3پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا  ،نئی قیمت 233روپے 89پیسے ہوگئی ،ڈیزل  بھی 59   روپے 16 پیسے فی لٹر  مہنگا ہوگیا ،ڈیزل کی فی لٹر قیمت 263 روپے 31 پیسے ہوگئی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا مٹی کا تیل 29 روپے 39 پیسے فی لٹر  مہنگا کیا گیا ہے ،15 دن میں ڈیز ل کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ جبکہ  پٹرول کی قیمت میں 84  روپے کا اضافہ کردیا گیا۔