سکیورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے :پاکستان کا چین کو جواب

09:18 PM, 15 Jun, 2022

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے چین کی جانب سے پاکستان میں سیکیورٹی کمپنی قائم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان میں سیکیورٹی کمپنی بنانے کی درخواست  کی تھی ، درخواست  چین کی منسٹری آف سٹیٹ سیکیورٹی کی طرف سے حکومت کو ارسال کی  گئی تھی، تاہم وزارت داخلہ نے چینی حکومت کی درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی دوسرے ملک کوسیکیورٹی کمپنی کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں