سازش یا مداخلت ،جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں:ترجمان پاک فوج

08:57 PM, 15 Jun, 2022

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا،واضح کر دیا تھا کہ سازش کے کوئی ثبوت نہیں تھے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق کل تفصیلی بات کی تھی۔کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاکہ سازش کےکوئی ثبوت نہیں ۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں تمام سروسز چیفس نے اپنا موقف واضح بیان کردیاتھا۔کمیٹی میں کسی بھی سروسز چیف نے یہ نہیں کہاکہ سازش ہوئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا جوڈیشل  کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،حکومت جو بھی کمیشن بنائے گی تعاون کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی حکومت کےپاس بھی یہی آپشن تھا۔موجودہ حکومت کےپاس بھی کمیشن بنانےکااختیارہے۔

قومی سلامتی کا معاملہ تھا  اسی لیے تمام سروسزچیفس  اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بلایاگیا ، نیشنل  سکیورٹی کمیٹی  کے اجلاس کا ایجنڈا پہلے سے طے تھا۔

مزیدخبریں