عمران خان کی بڑی کامیابی ،حکومتی اتحادی جماعت سمیت دو بڑی وکٹیں اُڑا دیں

08:25 PM, 15 Jun, 2022

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اُڑا دی ،دو اہم ارکان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد نمبر ز  گیم بدلنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی عمران خان سے ملاقاتیں جار ی ہیں ،جس کے نتیجے میں لودھراں سے پی پی کے سابق رکن قومی اسمبلی حیات اللہ ترین اور ملتان سے صوبائی امیدوار خرم خاکوانی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ،خرم خاکوانی یوسف رضاگیلانی کے قریبی ساتھی تھے ۔

پیپلز پارٹی کے سابق اراکین اسمبلی  نے   عمران خان سے  الگ الگ ملاقاتیں کیں۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی  نے  پختون خواہ ہاوس اسلام  آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور  ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

مزیدخبریں