پنجاب بجٹ پیش ہونے کے بعد عمران خان نے حمزہ شہباز حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی 

06:54 PM, 15 Jun, 2022

اسلام آباد:پنجاب حکومت کی طرف سے ایوان اقبال میں بجٹ پیش کئے جانے کےبعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے حمزہ شہباز  حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ ہم اس انتشار اور مجرم راج کےتسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتےکیونکہ ہےپاکستان کا سب سےزیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زدمیں ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کرائم منسٹر کاکرپٹ بیٹا ایک ڈھونگ انتخاب کےذریعےپنجاب میں غیرقانونی طورپراقتدار پر قابض ہوا، پنجاب میں لوگ مشکلات کے شکار ہیں  ،پنجاب میں پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سےمل چکے ہیں ، ہم اس انتشار اور مجرم راج کےتسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔

عمران خان کاکہنا تھا  کہ کرائم منسٹر کاکرپٹ بیٹا ایک ڈھونگ انتخاب کےذریعےپنجاب میں غیرقانونی طورپراقتدار پر قابض ہوا ،کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا جب سے اقتدار پر قابض ہےپاکستان کا سب سےزیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زدمیں ہے ،پنجاب میں لوگ مشکلات کے شکار ہیں ،پنجاب کے کسانوں کی فصلیں بھی خطرے سے دوچار ہیں۔

پنجاب میں حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی، ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہاہے ، پنجاب میں پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سےمل چکے ہیں،  انہوں نے تحریک انصاف کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور انکے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے انکا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت  کو جوابدہ نہیں ہم اس انتشار اور مجرم راج کےتسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں