لاہور: پنجاب اسمبلی کی خودمختار حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے محکمہ قانون کے ماتحت کردیا گیا ہے اور اس کیساتھ ہی سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات بھی محدود ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 دن پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش نہ ہونے کے باعث پنجاب کابینہ کی سفارش پر گورنر پنجاب نے 3 آرڈیننس جاری کرتے ہوئے سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دئیے ہیں جن کے تحت سرکاری افسران کو سزا دینے کا سپیکر کا اختیار بھی ختم ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کا سپیشل انسٹیٹیوٹ بنادیا ہے اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کو محکمہ قانون کے ماتحت کرنے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کابینہ کی سفارش پر گورنر پنجاب نے سیکرٹری اسمبلی کے لامحدود اختیارات ختم کر کے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار سیکرٹری قانون کو دینے کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءعطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اسمبلی اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری قانون جاری کریں گے اور اجلاس کو نوٹیفائی اور ڈی نوٹیفائی کرنا سیکرٹری اسمبلی کا اختیار ہو گا۔
پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے باہر نکالے گئے عطاءتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی پرویز الٰہی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایوان اقبال آ کر ہمارے اجلاس کی صدارت کریں۔
پنجاب اسمبلی کی خودمختیار حیثیت ختم، محکمہ قانون کے ماتحت کر دیا گیا
03:09 PM, 15 Jun, 2022