پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

 پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان  نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے   پاک ، امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سکیورٹی، تجارت ،سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ 

https://twitter.com/PakinUSA/status/1536826917206347778?s=20&t=x0WUJAeawimSuC93zBZrwg
 
رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفیر کے علاوہ 46  دیگر ممالک کے سفرا بھی وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو سیشن میں موجود تھے جن کیساتھ امریکی صدر جو بائیڈن نے الگ الگ فوٹو بنوائی۔

مصنف کے بارے میں