عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت، سابقہ اہلیہ نے تصویر شیئر کر دی

عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت، سابقہ اہلیہ نے تصویر شیئر کر دی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے مرحوم شوہر کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بشریٰ اقبال نے ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستان کے قومی پرچم کے مختلف بیجز رکھے ہوئے ہیں۔
  

بشریٰ اقبال نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ  عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت ۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد بشریٰ اقبال سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور عامر لیاقت کی مختلف یادیں اور پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔


خیال رہے کہ حال ہی میں انتقال کرنے والے عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں جن میں  بشریٰ اقبال ان کی سب سے پہلی بیوی تھیں جن میں سے ان کے دو بچے ہیں۔ بعدازاں عامر لیاقت کی بشری اقبال سے علیحدگی ہوگئی اور انہوں نے طوبیٰ انور سے شادی کی تاہم یہ شادی بھی طویل عرصہ قائم نہ رہ سکی اور اس کے بعد عامر لیاقت نے دانیہ نامی خاتون سے شادی کی جو چند ماہ ہی چل سکی۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ دنوں اچانک انتقال کر گئے تھے تاہم ان کی موت کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

مصنف کے بارے میں