میں دوبارہ وزیراعلیٰ بنوں گا؟ عثمان بزدار کی ہاتھ کی لکیروں سے مستقبل جاننے کی کوشش

09:57 AM, 15 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی قسمت جاننے کے لیے اپنی ہتھیلی کی لکیروں پر انحصار کرنا شروع کر دیا،  انہوں نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران پامسٹ ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا کو ہاتھ دکھایا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل عثمان بزدار کا ہاتھ دیکھتی رہیں اورانہیں قسمت کے بارے میں بتانے کی کوشش کرتی رہیں۔خاتون ایم پی اے ایک منٹ تک سابق وزیراعلیٰ کا ہاتھ تھامے  ہتھیلی کی لکیروں سے ان کی قسمت جاننے میں مصروف رہیں۔

عثمان بزدار نے سعدیہ سہیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں کی لکیریں دیکھ کر بتائیں کہ کیا وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بنیں گے یا نہیں؟جس پر سعدیہ سہیل رانا نے بزدار سے کہا کہ فکر نہ کریں جلد دوبارہ موقع آئے گا۔آپ ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہیں گے، آپ کا مستقبل بہترین ہے، آپ کو کچھ نہیں ہوگا ہاتھ کی لائنیں بتا رہی ہیں کہ آپ مین سٹریم میں رہیں گے۔

بعد ازاں سعدیہ سہیل رانا نے مزید کہا کہ آپ کو  آرام سے تفصیلات بتائیں گے جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ  بیٹھ جائیں ابھی بہت وقت ہے، یہاں فارغ ہی بیٹھے ہیں، اب یہاں کونسا کام ہے۔

مزیدخبریں