مظفرگڑھ پولیس نے کم عمر طالبعلموں سے زیادتی کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا

11:20 PM, 15 Jun, 2021

مظفر گڑھ،پنجاب کے علاقے علی پور میں پولیس نے ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والے بچوں سے زیادتی کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا ۔ ٹیچر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیوز بناکربلیک میل کرتا تھا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

ایف آئی آرکے مطابق موضع خنانی میں ٹیوشن سینٹر پرملزم محسن عباس پڑھنے کے لیے آنے والے بچوں سے بدفعلی کرتا رہا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بنائیں اور ان کو آپس میں بدفعلی کے لیے مجبور کیا جبکہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

بعد ازاں بچوں کے والدین نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیوشن سینٹر کے استاد کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محسن عباس کے موبائل سے مختلف عمر کے بچوں کی لاتعداد پورن ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم بچوں کو آپس میں بدفعلی کروا کر گزشتہ 6 ماہ سے ویڈیوز بناتا رہا ہے جبکہ ویڈیوز کے حوالے سے کسی غیر ملکی گروہ سے رابطے کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں