فتح کے بعدسربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنا ریکٹ ننھے مداح کو دے دیا

09:02 PM, 15 Jun, 2021

پیرس،فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے اپنا ریکٹ ننھے مداح کو تحفے میں دے دیا جس پر وہ خوشی سے نہال ہوگیا۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹسیپاس کو شکست دی۔


فائنل جیتنے کے بعد جوکووچ نے اپنا ریکٹ ایک ننھے مداح کو دے دیا، جس پر وہ بچہ خوشی سے نہال ہوگیا، بچے کی خوشی سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

 جوکووچ کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بچہ انہیں مسلسل سپورٹ کررہا تھا۔

مزیدخبریں