تنخواہ دار طبقے پر آئی ایم ایف کی طرف سے عائد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

تنخواہ دار طبقے پر آئی ایم ایف کی طرف سے عائد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  تنخواہ دارطبقے پر 150 ارب روپےکا انکم ٹیکس لگانےکا  آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  حکومت نے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری ہے۔ 

بلاول کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپےکے انکم ٹیکس لگانےکی تجویز مستردکرتے ہیں، ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگائے، بجٹ2021 ایک ایسی دستاویز ہےکہ جس میں مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسز تک پرٹیکس لگا رہی ہے، تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ٹیکس استثنیٰ ختم ہونے پر اسپتال اپنے ملازمین تک کا مفت یا رعایتی علاج نہیں کرسکیں گے،تنخواہ دارطبقے کے میڈیکل الاؤنسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے،ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکرعمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت بنا لی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ ناقابل برداشت ٹیکسوں سے عوام کا خون نچوڑ کر اشرافیہ کی عیش پرستی کا سامان کیا جارہا ہے۔