قاہرہ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دورہ مصر کے دوران مصری صدر جنرل عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی جس میں ملاقات میں علاقائی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فوجی تعاون بڑھانے سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ندیم رضا کی مصری وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے دفاع اور سیکیورٹی امور پر گفتگو کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی اور انتہا پسندی کےخاتمے سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردار پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا مصر پاکستان کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
مصری صدر جنرل عبدالفتح السیسی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر سے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، جس پر مصری صدر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔