پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 59 اموات، 838 نئے کیس رپورٹ  

09:07 AM, 15 Jun, 2021

لاہور: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں مزید انسٹھ اموات اور آٹھ سو تراسی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ انتالیس فیصد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد اکیس ہزار سات سو بیاسی اور مثبت کیسز کی تعداد نو لاکھ ترتالیس ہزار ستائیس ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد چالیس ہزار نو سو انتیس اور آٹھ لاکھ اسی ہزار تین سو سولہ افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کا نشانہ سب سے زیادہ صوبہ پنجاب کے شہری بنے جہاں اب تک دس ہزار پانچ سو اڑھتالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پانچ ہزار دو سو چھپن، خیبر پختونخوا چار ہزار دو سو ترتالیس، اسلام آباد سات سو تہتر، گلگت بلتستان ایک سو آٹھ، بلوچستان میں دو سو چورانوے اور آزاد کشمیر میں پانچ سو انہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد بیاسی ہزار ایک سو ستر، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ چھتیس ہزار دو سو پانچ، پنجاب تین لاکھ چوالیس ہزار ایک سو چھیانوے، سندھ تین لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو تریسٹھ، بلوچستان چھبیس ہزار دو سو پچھتر، آزاد کشمیر انیس ہزار سات سو اکیانوے اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار سات سو ستائیس افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسی نیشن جاری ہے، اس وقت انیس سال سے زیادہ عمر والے شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کیلئے گلگت بلتستان میں 16، آزاد کشمیر میں 25، اسلام آباد میں 14، بلوچستان میں 44، خیبر پختونخوا میں 280، سندھ میں 14 اور پنجاب میں 189 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں