ن لیگ کے رہنما دوست محمدفیضی انتقال کر گئے

05:49 PM, 15 Jun, 2020

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی کراچی میں انتقال کر گئے۔ سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں گزشتہ 15 روز سے زیر علاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق دوست محمد فیضی گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسپتال میں داخلے کے بعد ان کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

لواحقین کے مطابق دوست محمد فیضی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس فیز 4 میں واقع بیت السلام مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہو گی۔

دوست محمد فیضی 1993ء کے عام انتخابات میں کراچی سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں