بےنظیر بھٹوپرالزامات :سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بےنظیر بھٹوپرالزامات :سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے بےنظیر بھٹوپرالزامات پرسنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ایف آئی اے کو سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے درخواست پر ایف آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادکی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات پرامریکی خاتون صحافی سنتھیارچی کیخلاف پیپلزپارٹی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے بےنظیر بھٹوپرالزامات پر سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ایف آئی اے کو سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکاحکم دیا.

عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ صدرپیپلزپارٹی اسلام آبادشکیل عباسی نے امریکی خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔