ہمیں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے الفاظ میں نرمی برتنی چاہیے، ماہرہ خان

10:53 AM, 15 Jun, 2020

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے الفاظ میں نرمی برتنی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ کھرے انسان ہونے اور کسی کے سامنے بات کر دینے کا مطلب ہرگز یہ  نہیں ہے کہ ہم کسی کی اپنے الفاظ کے ذریعے تذلیل کریں ۔

انہوں نے کہاکہ جس شخص پر تعلیم اثر انداز ہوتی ہے اس کے اندر عاجزی اور انکساری جنم لیتی ہے اور وہ کسی کی تذلیل کرنے کی بجائے لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آتا ہے ۔

انہوں نے مداحوں سے اپنے الفاظ اور عمل کے ذریعے ”مہربان“ رہنے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں