عائشہ ثنا کیخلاف مقدمہ درج ، کروڑوں روپے کی جعل سازی کے الزامات

10:51 AM, 15 Jun, 2020

اسلام آباد :میزبان اور اداکار عائشہ ثنا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔

عائشہ ثنا پر متعدد افراد کی جانب سے کروڑوں روپے کی جعل سازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

دعویٰ کرنے والوں نے کہا کہ عائشہ ثنا نے گھریلو کے ضروریات اور کمیٹی کی صورت میں مبینہ طور پر اپنے جاننے والوں سے تقریبا چھ چھ کروڑ روپے اکٹھے کیے۔

اداکارہ کے خلاف لاہور ڈیفنس بی پولیس سٹیشن میں دھوکہ دہی کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایک رشتہ دار کی طرف سے درج کردہ شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ عائشہ نے ان سے 20 کروڑ روپے ادھار لیے جو ابھی تک واپس نہیں کیے ہیں۔

مزیدخبریں