شاہد آفریدی کا اپنے مداحوں سے اظہار تشکر

10:46 AM, 15 Jun, 2020

اسلام آباد :سابق  کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کردیاہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر مداحوں سے گھر میں رہتے ہوئے اس مشکل وقت میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے لیے بھی کہا۔

یاد رہے شاہد آفریدی نے کچھ دن اپنی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت آنے بارے آگاہ کیا تھا جس کے بعد وہ خود کو گھر میں الگ تھلگ کیے ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں