شہبازشریف میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع 

10:38 AM, 15 Jun, 2020

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں،گلے میں خراش،طبیعت ناساز اور نقاہت محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے حکومت سے غریبوں کے کورونا ٹیسٹ مفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔شہبازشریف گلے میں خراش محسوس کر رہے ہیں،ان کی طبیعت ناساز ہے جبکہ نقاہت بھی ہورہی ہے۔

دوسری جانب کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں موجود شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ غریب شہری ریاست کی ذمہ داری ہیں اس لئے حکومت غریبوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مفت کرے.

مزیدخبریں