پاکستان سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان ناقابل علاج جنون کا ثبوت ہے، دفتر خارجہ

10:36 AM, 15 Jun, 2020

اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے آج ریلی سے ویڈیو خطاب میں ہرزہ سرائی کی،بیان بی جے پی حکومت کی آزاد جموں کشمیر سے متعلق دروغ گوئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خاجہ کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان دھوکہ دہی ہے۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بیان بی جے پی حکومت کی اے جے سے متعلق دروغ گوئی ہے اور یہ بیان پاکستان کے بارے میں ناقابل علاج جنون کا ایک اور ثبوت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی جے پی سرکار بندوق کی نوک پر 10 ماہ سے لاک ڈاؤن کئے ہوئے ہے، جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی تناسب میں تبدیلی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، مواصلاتی پابندیاں انسانی حقوق کے برخلاف ہیں، وزیر دفاع کا بیان کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے اور کشمیریوں کو اپنے پیاروں کے جنازوں تک کی اجازت نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں تمام حریت قیادت قید میں ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع امیت شاہ نے آج ریلی سے ویڈیو خطاب میں ہرزہ سرائی کی تھی.

مزیدخبریں