مانچسٹر: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ پریشر میچ ہوتا ہے،ہمارے دور میں پاکستان ٹیم میں کافی خطرناک پلیئرز ہوا کرتے تھے،ٹیم اب پہلے جیسی تگڑی ٹیم نہیں لیکن پاکستان نے فیورٹ انگلینڈ کو ہرایا ہےلہذا اس کوآسان نہیں لیاجاسکتا۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہے پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوا توافسوس کی بات ہوگی،اس کے پاس ایونٹ میں رہنے کا اچھا موقع ہے وہ بھارت سے اپنا رکارڈ تبدیل کردے، بھارت پاکستان سے بڑا میچ نہ ہوا، نہ ہوگا، بارش ہوئی تو میچ مزہ خراب ہوجائے گا۔
سابق بھارتی کرکٹرمحمد عامرکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا پلیئر ہے اس پرپاکستان ٹیم کا کافی انحصار ہوگا۔ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کچھ بھی کرسکتا ہے پاکستان کے پاس ایسے پلیئرز ہیں جو بھارت سے میچ نکال سکتے ہیں ابتدائی دس پندرہ اوورز میں تین وکٹ لے لیں توپاکستان میچ جیت سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کوکھیلتا دیکھ کرمجھے بہت اچھا لگتا ہے جبکہ سرفرازاحمد کوبڑے میچ میں عمران خان جیسی کپتانی کرنا ہوگی۔