اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی کی ملاقات, تنظیمِ نو سے متعلق اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال.
تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی کی ملاقات ہوئی ،جس میں جنوبی پنجاب کیلیے پاکستان تحریک انصاف کی الگ صوبے کی سطح کی تنظیم قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا اور پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمِ نو سے متعلق اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
سیف اللہ خان نیازی نے ملک بھرمیں تنظیم سازی سے متعلق کیے جانیوالے ہوم ورک پروزیراعظم کوبریفنگ دی ، وزیراعظم نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کے سیاسی وانتظامی حقوق کیلیے خصوصی طورپرمتحرکہ ہونے کی ہدایات کی ۔جنوبی پنجاب کیلیے صوبے کی سطح کی تنظیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کیلیے صوبےکی سطح کی تنظیم سازی کرینگے، تنظیم جنوبی پنجاب کے عوام کی بہبود کاایجنڈا آگے بڑھائیگی، ملک کے دیگر حصوں میں تنظیم سازی کا عمل بھی جلد مکمل کرلیں گے۔