بھارت کیخلاف میچ میں فیورٹ نہ ہونا ہمارے حق میں ہے،سرفراز احمد

01:37 PM, 15 Jun, 2019

لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ کے دوران اپنی پوری جان لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہماری ٹیم فیورٹ نہیں کیونکہ سب سے زیادہ دباﺅ فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم پر ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں اپنی پوری جان لڑائیں گے ، ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہاری تھی ، قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے ، اپنی سو فیصد کارکردگی دیں گے۔

مزیدخبریں