لاہور:اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ خدا پر توکل کرنے والا انسان کبھی مایوس او رناکام نہیں ہوتا،معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے ہمیں اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہمیں اپنے اخلاق کو بھی بلند کرنا ہوگا۔
جگن کاظم نے کہا کہ آج معاشرے میں عدم برداشت کی کیفیت ہے اور کوئی بھی شخص دوسرے کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی کونظر اندازاکرنے کے لئے تیار نہیں جس کیو جہ سے رنجشیں او ربغض عام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مارننگ شومیں ایسے مہمانوں کو مدعو کرتی ہوں جو مثبت رجحانات کے حوالے سے بات کریں تاکہ عوام کو آگاہی اور شعور ملے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جس طرح نوجوان نسل کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے وہ اس طرح نہیں ہو رہی جس کے معاشرے میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔