کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

09:16 AM, 15 Jun, 2019

کراچی: کراچی سمیت دیگر شہروں میں صبح سے ہی گرمی کا زور ہے جب کہ ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

حیدرآباد سمیت لاڑکانہ، دادو، خیرپور، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی ہے جس کے باعث شہریوں کا برا حال ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حید رآباد، میرپور خاص میں بارش ہو سکتی ہے اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور مالاکنڈ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مخلتف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بڑھ گیا ہے جس سے شہری بے حال ہیں۔حیدرآباد کے بھی مخلتف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے شہری راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ حیسکو کی ہیلپ لائن اور آپریشنز کا عملہ دفاتر میں دستیاب نہیں ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تاہم گیس پریشر میں کمی کے باعث کچھ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے۔

مزیدخبریں