فواد چوہدری نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑمار دیا

12:31 AM, 15 Jun, 2019

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑمار دیا ۔


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شادی کی ایک تقریب میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑمار دیا ، سینئر صحافی و اینکر پرسن نصر اللہ ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری کی جانب سے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کی خبر بریک کی ہے۔ نصر اللہ ملک کا کہنا ہے کہ" اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک تقریب کے دوران سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ رسید کر دیا۔ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا پر دونوں کے مابین لفاظی جنگ چل رہی تھی "

خیال رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم میں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا سلسلہ جاری تھا ۔ 

مزیدخبریں