اسلام آباد : ہائیکورٹ کی جانب سے ڈیڈلائن کے بعد عامر منظور کو پاکستان ٹیلی ویژن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس اور ڈیڈ لائن کے بعد وزارت اطلاعات نے آج عامر منظور کو پی ٹی وی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعنیات کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
رواں برس اپریل میں ارشد خان کے بطور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی عہدے سے فارغ ہونے کے بعد حسن عماد محمدی کو عارضی طور پر مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔