افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ، پانچ تخریب کارہلاک، 3جوان شہید

08:41 PM, 15 Jun, 2018

راولپنڈی:  پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل کر دیا گیا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

افغان بارڈر سے حملہ شمالی وزیرستان کی ایجنسی شوال کے علاقے میں کیا گیا، دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب سے پانچ دہشتگر ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی حوالدار افتخار، چترال کے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

مزیدخبریں