جمیکا : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ امید ہے رمضان کا مہینہ اچھا گزرا ہوگا، میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔