لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل صبح ہفتے کے روز لندن روانہ ہوں گے۔
وہ اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث لندن روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے۔ میاں شہباز شریف عید الفطر مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف اور انکے اہل خانہ کے ہمراہ لندن ہی میں منائیں گے۔دوسری جانب شہباز شریف نے گزشتہ رات ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا اور قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔
My Bhabhi Begum Kalsoom Nawaz is being kept in ICU due to her serious condition. The whole family is praying for her recovery.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2018
As the Holy Month of Ramadan comes to an end, I ask my compatriots to join me in prayers for her speedy recovery. The power of prayer is paramount!
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ا?ئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔