لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 وزراء کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد 10 ہوگئی۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں گورنر رفیق رجوانہ نے نگران کابینہ میں شامل کیے جانے والے سعید اللہ بابر، سردار تنویر الیاس، نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق سے حلف لیا۔
چاروں وزراء کو حلف اٹھانے سے قبل محکمے بھی الاٹ کیے جاچکے ہیں، سعید اللہ بابر کو کوآپریٹو اور ماحولیات کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ سردار تنویر الیاس کے پاس خوراک، زراعت اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محمکے ہوں گے۔
کابینہ میں شامل نعمان کبیر محنت، افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گے جب کہ چوہدری فیصل مشتاق وزیر تعلیم ہوں گے۔