راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں سے پھر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کے لیے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ان کی صحتیابی کے لیے نواز شریف اور فیملی کو پیغام بھیجا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔