امریکہ: کولوراڈو کے جنگلات میں آتش زدگی، رہائشیوں کا ا

امریکہ: کولوراڈو کے جنگلات میں آتش زدگی، رہائشیوں کا ا
کیپشن: image by facebook

نیویارک:امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں آگ بھڑ ک اٹھی ، آگ نے تیرہ میل کے جنگلات کو اپنے قبضے میں لے لیا ، 

حکام کے مطابق آگ ڈورانگو شہر کے شمال میں لگ بھگ 13 میل کے فاصلے پر واقع ان جنگلات میں لگی ہے جو 'فور کارنر ریجنز' میں آتے ہیں۔
امریکہ کی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی ہے جس کے باعث متاثرہ علاقے میں واقع ڈیڑھ ہزار سے زائد گھروں کے رہائشیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

حکام کے مطابق آگ ڈورانگو شہر کے شمال میں لگ بھگ 13 میل کے فاصلے پر واقع ان جنگلات میں لگی ہے جو 'فور کارنر ریجنز' میں آتے ہیں۔

'فور کارنر ریجن' وہ علاقہ ہے جہاں امریکہ کی چار ریاستوں ، کولوراڈو، ایریزونا، نیو میکسیکو اور یوٹاہ کی سرحدیں ملتی ہیں۔

امریکہ کا یہ جنوب مغربی علاقہ انتہائی خشک سالی کا شکار رہتا ہے اور بارشیں نہ ہونے اورسخت گرم موسم کے باعث یہاں کے جنگلات میں اکثر و بیشتر آگ لگتی رہتی ہے۔

خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے خطرے کے پیشِ نظر رواں ہفتے ہی حکام نے ایریزونا، کولوراڈو اور نیو میکسیکو کے کئی تفریحی مقامات کو عوام کے لیے بند کردیا تھا اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کے انتظامات کیے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرم موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آگ مسلسل پھیل رہی ہے جس کے بعد علاقے کے مزید رہائشیوں کو بھی انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔