صحن کعبہ میں خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی ویڈیو 2017 کی ہے ، سعودی میڈیا

صحن کعبہ میں خودکشی کی کوشش کرنیوالے شخص کی ویڈیو 2017 کی ہے ، سعودی میڈیا
کیپشن: اس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ خانہ کعبہ کو نذر آتش کرنا چاہتا تھا،فوٹو بشکریہ عرب نیوز

مکہ مکرمہ :سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مکہ مکرمہ میں حرم کعبہ کے قریب ایک شخص کی خودکشی کی کوشش کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی حکام کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد  حرم پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح کا نہیں ۔ یہ 7فروری 2017ء کا ہے۔

مسجد الحرام سیکیورٹی فورس کے ترجمان الرائد سامح السلمی نے بتایا کہ 40سالہ سعودی زائر نے اس وقت اپنے کپڑوں پر تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔

جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔ اس وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ خانہ کعبہ کو نذر آتش کرنا چاہتا تھا۔ یہ اطلاع درست نہیں تھی۔