خضدار میں مسافر کوچ کو حادثہ ،چا ر افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

11:05 AM, 15 Jun, 2018

خضدار :کوئٹہ سے کراچی جانے وا لی مسافر کوچ اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق   خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ  اور گاڑی میں خوفنا ک تصادم ہو ا ،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ ڈرائع کے مطابق کوچ میں سوار متعدد مسافر عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کے لیے سوار تھے ؛

ریسیکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مردان کے علاقے تخت بائی میں ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق،4زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں