فلم "طیفا ان ٹربل" کا ٹریلر کراچی میں ریلیز کر دیا گیا

 فلم
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ کی فلم "طیفا ان ٹربل" کا ٹریلر لانچ کراچی میں کیا گیا ، تقریب میں فلم کی سٹار کاسٹ بڑی سج دھج کےساتھ شریک ہوئی، طیفا بنےعلی ظفر جو اب تک کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں تاہم یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

طیفے کی لیڈنگ لیڈی مایا علی کا بھی بڑے پردے پر یہ ڈیبیو ہے ، اس موقع پر علی ظفر کا نے امید کا اظہار کیا کہ فینز ان کی فلم کو پسند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم سے منسلک تمام افراد کی کوشش تھی کہ ایسی فلم بنائی جائے جس سے عالمی سطح پر تمام پاکستان کا قد بڑھ سکے ، اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور امید ہے کہ سب کو یہ پسند آئے گی۔

فلم کی کاسٹ میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ، اسلم محمود، نئیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں ، طیفا ان ٹربل 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔