راولپنڈی: ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ایف سی نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت ایف سی کی خفیہ اطلاع پر ڑوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا ۔
قبضے میں لیے گئے اشیاء میں 49 عدد آر پی جی سیون راکٹ، 6 مائینز، 5 عدد آئی ای ڈیز، 49 عدد فیوز ، اینٹی ائیر کرافٹ گن، 95 بکس اینٹی ائیر کرافٹ گن راؤنڈز اور مختلف ساخت کے دیگر ہزاروں راؤنڈر شامل ہیں۔