برطانیہ میں کمانڈوز بھکاریوں کے روپ میں تعینات

لندن: برطانوی حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر شہر بھر میں کمانڈوز کو بھکاریوں اور خاکروب کے روپ میں تعینات کر دیا۔

برطانیہ میں کمانڈوز بھکاریوں کے روپ میں تعینات

لندن: برطانوی حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر شہر بھر میں کمانڈوز کو بھکاریوں اور خاکروب کے روپ میں تعینات کر دیا۔
بر طانوی مقامی اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق شہر میں پچھلے کچھ عرصہ سے بڑھتے دہشتگردوں کے حملوں کے پیش نظر اب لندن کے اہم مقامات پر کمانڈوزبھکاریوں اور خاکروبوں کے روپ میںاپنا فرض سر انجام دیں گے۔ملٹری ذرائع کے مطابق کمانڈوز کی یہ خفیہ نگرانی مستقل نہیں بلکہ محدود مدت کیلئے ہے تاکہ مستقبل میں ہونے والے کسی بھی نا خوش گوار سے فوری طور پہ نمٹ سکیں۔یہ سپیشل فوجی آپریشن پولیس کی قیادت میں کیا جائے گالیکن سپیشل فورسز کے ڈائریکٹررابطے میں رہیں گے اور انھیں جاری پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔