آسٹریلوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے خلاف مقدمہ ہار گئی

08:55 PM, 15 Jun, 2017

سڈنی: آسٹریلوی حکومت سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے خلاف ایک مقدمہ ہار گئی ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق آسٹریلوی انتظامیہ کو پاپوا نیو گنی کے ایک مرکز میں رکھے جانے والے افراد کو 47 ملین یورو زر تلافی ادا کرنا ہوں گے۔

یہ رقم ان 1905افراد میں تقسیم کی جائے گی، جو 2012ئ میں کشتیوں کے ذریعے پناہ کی تلاش میں آسٹریلیا پہنچے تھے۔ انہیں مانس نامی جزیرے پر قائم ایک ایسے مرکز میں رکھا گیا تھا، جہاں پر انہیں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

مزیدخبریں