احتساب سے جمہو ریت مضبوط ہو گی: چوہدری محمدسرور

06:45 PM, 15 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں شفاف احتساب سے جمہو ریت کا خاتمہ نہیں اسکی مضبوطی ہوگی, آئین وقانون کے مطابق امیر اور غر یب کیساتھ ایسا جیسا سلوک ہی عوام 'ملک اور اداروں کو مضبوط کر یگا. عمران خان کی تبدیلی کی جنگ کامیابی ہو رہی ہے اور آج ہر پاکستان میںسیاسی شعور آچکا ہے اورآنیوالے وقت میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ہی اپنا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں سنائیں گے ۔ ل

اہور میں اپنی رہا ئش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت تحر یک انصاف اور عمران خان کیساتھ ہے اس لیے کوئی ہتھکنڈہ ملک میں تبدیلی کو نہیں روک سکتا.  گڈگورننس اور احتساب ہی ملک کو  بحرانوں سے نکال سکتا ہے,  آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم 'ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہے۔

مزیدخبریں